کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ سے قومی ٹیم کے حوالے سے اچھی خبر آگئی ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ میں قومی سکواڈ کو آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ذرائع کا کہناہے کہ سکواڈ میں شامل 51 ارکان کل کرائسٹ چرچ کی مینجڈ آئسولیشن چھوڑدیں گے ، سکواڈ مینجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائیں گے ۔
آئسولیشن چھوڑنے کے بعد سکواڈ پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گے ، قومی ٹیم سکواڈ کی گزشتہ روز لی گئی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی آئی ہے ۔
نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹیم کا آخری ہیلتھ چیک اپ کل ہوگا، ایک رکن آکلینڈ سے کوئنز ٹاؤن میں اسکواڈ کو جوائن کریگا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزارت صحت کے بعد کل سکواڈ آئسولیشن چھوڑ دے گا ، کوئنز ٹاؤن میں ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ ہوگی ،
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 کے لیے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا ۔