اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے ملک میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی ملیشیاز پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تمام صوبائی حکومتوں کو نوٹس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی ملیشیاز بنا کر دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کیلئے غلط مثالیں قائم کی جا رہی ہیں۔ ان ملیشیاز کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تو سیکیورٹی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملیشیا بنانا ملک کے امیج کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی متاثر کرتا ہے۔ ملیشیا بنانا آئین کے آرٹیکل 256 اور نیشنل ایکشن پلان کے تیسر ےنکتہ کی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی اور مذہبی تنظیموں کی ملیشیا خود کو فوجی تنظیموں کی طرح ظاہر کرتی ہیں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی طرز پر یونیفارم پہنتی ہیں۔