غلطی سے ایل او سی پار کرنے والی کشمیری بہنیں پاکستانی حکام کے حوالے

Two Kashmiri sisters crossed the border by mistake and were taken into custody by the Indian Army
کیپشن: دونوں کشمیری بہنیں آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور کی رہائشی ہیں: فائل فوٹو

مظفر آباد: بھارت نے غلطی سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے والی آزاد کشمیر کی دو بہنوں کو راولا کوٹ پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاکستان نے دونوں کشمیری بہنوں کی جلد از جلد واپسی کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دی تھیں ۔ اس سلسلے میں انڈین حکام سے رابطے کئے گئے تاکہ دونوں بہنوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنائی جا سکے ۔ 

Posted by ANSAR Burney Trust on Monday, December 7, 2020

خیال رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غلطی سے سرحد پار کرنے والی بہنیں آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور کی رہائشی ہیں۔ ان کے نام ثنا اور لائبہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا  کہ دونوں بہنوں کو بھارتی فوج نے گرفتار کرکے مقبوضہ کشمیر کی پولیس کے حوالے کر دیا  تھا۔