ریاض:سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غیرملکیوں کو مملکت کی شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے دنیا بھر کے ذہین پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں شہریت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
شاہی فرمان کے تحت مختلف شعبوں میں ممتاز پیشہ ور افراد کے ساتھ ساتھ جوہری اور قابل تجدید توانائی، طب ، دواسازی ، کمپیوٹر سائنس ، تیل ، مصنوعی ذہانت ، روبوٹکس ، ماحولیات ، خلابازی ، ہوا بازی ، ثقافت ، کھیل اور آرٹس میں مہارت رکھنے والوں کو شہریت سے نوازیا جائے گا۔