لندن : خطے میں امن ہوگا تو غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی ,حکومت بڑے اقتصادی پلان کی طرف بڑھ رہی ہے. ضرورت پڑنے پر 18 ویں ترمیم میں بھی تبدیلی لائی جاسکتی ہے.
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 100 دن میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ۔حکومت بڑے اقتصادی پلان کی طرف بڑھ رہی ہے.پاکستانیوں کو بیرون ملک نوکریوں کیلئے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔18 ویں ترمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں کئی چیزیں اچھی اور کئی بری ہیں، ضرورت پڑنے پر 18 ویں ترمیم میں بھی تبدیلی لائی جاسکتی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل کی ڈالر کنٹرول پالیسی سے متفق نہیں۔انہوں نے کہا کہ 120 برطانوی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں. جس سے غربت کا خاتمہ ہو گا ،انہوں نے کہا کہ ایسی معاشی پالیسیاں لے کر آ رہے ہیں جس سے پاکستانیوں کو بیرونِ ملک نوکریوں کیلئے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔
تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے بھی ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کی اس کیخلاف کارروائی کریں گے ۔ تحریک لبیک دین کی آڑ میں سیاست کر رہی تھی ہم نے ایسے متشدد گروہوں کیخلاف پہلی بار کارروائی ہے ۔