آگرہ : امن دشمن بھارت میں پیار، آپسی بھائی چارے اور امن پسند کی بات کرنا گناہ بن گیا۔ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات استوار کرنے کی بات نوجوت سنگھ سدھو کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی۔ بھارتی ریاست یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نوجوت سنگھ سدھو کے سر کی قیمت مقرر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی نوجوت سنگھ سدھو کو قتل کرے گا اس کو ایک کڑور روپے انعام دیا جائے گا۔
دوسری جانب انتہا پسند تنظیم ہندو یووا کے صدر ترون سنگھ نے سدھو کو غدار قرار دیتے ہوئے ان کیلئے آگرے کے دروازے بند کر دیے۔ اپنے بیان میں ترون سنگھ نے کہا کہ سدھو اگر آگرہ آیا تو اسے قتل کر دیا جائے گا۔ انتہا پسند تنظیم ہندو یووا کے صدر نے یہ بھی کہا کہ سدھو کو پاکستان جانا چاہیئے ہم اسے بھارت میں نہیں رہنے دیں گے۔
خیال رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو جب سے وزیراعظم عمران خان کی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوئے ہیں تب سے انتہا پسند ہندوؤں اور سیاسی رہنماؤں کی تنقید کی زد میں ہیں۔ انہیں پاکستانی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کیساتھ جپھی ڈالنے پر غدار تک قرار دیا گیا۔سدھو حال ہی میں کرتارپور راہداری کی تقریب میں بھی شریک ہوئے جس پر انتہا پسند ہندوؤں نے تنقید کے رخ ایک بار پران کی جانب کر دیے ہیں۔