نیویارک :موجودہ دور میں ہلدی مشہور مصالحہ جات میں سے ایک ہے جو پوری دنیا میں استعمال ہوتی ہے، ہلدی صدیوں سے علاج معالجے کے لیے استعما ل ہو رہی ہے، ہلدی پر دنیا بھر میں 7000 مرتبہ ریسرچ ہو چکی ہیں۔
یوروویڈک طریقہ علاج دو صدیوں سے چلا آ رہا ہے جو کہ خون کو صاف کرنے اور باشاہوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتا رہاہے، لیکن مغرب نے ہلدی کو علاج میں استعمال کرنے میں بہت ٹائم لگایا۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ امریکا میں یہ انمول مصالحہ صرف تیس سالوں سے استعمال ہو رہا ہے۔
کینسر سے بچائو (Prevents cancer)
یونیورسٹی آف کیلیورنیا کی تحقیق کے مطابق curcumin ہلدی کا اہم جزو ہے، اس کے اینزائمز enzymes گلے او رسر کے کینسر سے حفاظت کرنے میں مدد دیتے ہیں، میری لینڈ کی ایک تحقیقاتی لیب میں یہ ثابت ہوا ہے کہ ہلدی میں موجود اینزائمز منہ کے کینسر کو بھی روکتے ہیں.
اینٹی آ کسیڈینٹس کی طاقت: (Antioxidative Powers)
یونیورسٹی آف میری لینڈ کے میڈیکل سینٹر کے مطابق، ہلدی کی اینٹی آ کسیڈینٹ خصوصیات فری ریڈیکل سے لڑ سکتی ہیں، اگرچہ اضافی تحقیق کی ضرورت ہے لیکن بہت سی تحقیقات میں اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ curcumin میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ وہ Colon اور جلد کے کینسر کو روکنے اور علاج کرنے کے استعمال ہو سکتی ہے۔
انسداد سوزش : (anti-inflammatory )
ایریزونا سینٹر برائے انٹیگریٹڈ میڈیکل، رینڈی جے Horwitz کے میڈیکل ڈائریکٹر کے مطابق، ہلدی بہترین انسداد سوزش اجزا میں سے ایک ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ 2006 ء میں کئے جانے والی ایک تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ لیبارٹری میں ہلدی نے سوزش کے جراثیم کو بڑھنے سے روک دیا تھا۔ اس کے علاوہ دیگر تحقیات سے معلوم ہوا ہے کہ کرکیومن curcumin میں آپ کو آیوٹائٹس کی علامات جیسا کہ کان میں طویل عرصہ تک سوزش کی کمی ہو سکتی ہے۔
مرض قلب: (Heart disease)
کچھ تحقیقات سے معلوم ہو تا ہے کہ ہلدی امراض قلب کے لیے مفید ہے، اس میں اجزاء خون کے سیلز کو متحرک رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
دماغی صحت : (Mental health)
ہلدی میں نیورو کی خصوصیات کے ساتھ ذہنی صلاحیت کو بڑھنے کی خصوصیت موجود ہے، لہذا ہلدی مرگی، دماغی امراض، ڈپریشن وغیرہ کے علاج میں بہت مؤثر ثابت ہوسکتی ہے.