سرفراز احمد نے شکست کا ذمہ دار بلے بازوں کو ٹھہرا دیا

سرفراز احمد نے شکست کا ذمہ دار بلے بازوں کو ٹھہرا دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی آفیشل

 ابو ظبہی :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 123 رنز سے شکست دیدی ۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہوم سیریز میں 49 سال بعد شکست دی ہے ۔آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں جس کے باعث ٹیم کو شکست ہوئی ۔

  

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے  شکست کے ذمہ دار بلے بازوں کو ٹھراتے ہوئے کہا کہ بلے بازوں کی غیر ذمہ دارنہ اسٹروکس کے سبب ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ سیریز ہمارے ہاتھ میں تھی لیکن ہم نے گنوا دیا کیونکہ بلے باز اسکور نہیں کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلی اننگز میں 50 سے 60 اسکور کم بنائے اگر پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کو زیادہ بڑی لیڈ دیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا ۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کو پہلی اننگز میں 89 اور دوسری اننگز میں شاندار 139 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔جبکہ یاسر شاہ کو سیریز میں 29 وکٹیں لینے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ۔