موسم سرما کے سرخ پھل اور ان کے فوائد

04:34 PM, 7 Dec, 2018

موسم سرما میں بازاروں میں بہت سے  پھل اور سبزیاں دکھائی دیتے ہیں، ان پھلوں میں مفید غذائی اجزاءپائے جاتے ہیں، ان پھلوں کے فوائد آپ کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہیں۔خاص طور پر سرخ رنگ کے پھلوں کے بہت سے فوائد ہیں۔

ان سرخ  پھلوں کی اکثریت میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں، غذائی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ہمیں ہرروز سرخ  پھل کھانے چاہئیں۔یہاں آپ کو چند فائدہ مند سرخ  پھلوں کی افادیت اور خصوصیات کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ 

اسٹرابری :اسٹرابری وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہیں،جب اسٹرابیری کا موسم ہو تو اسے کھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کا ایک وقت طے  کر لیں اور اس وقت ہرروز اس پھل کو کھائیں اور اسے کے فوائد سے مستفید ہوں۔

سیب:  تازہ سیب وٹامن سی، وٹامن بی اور پوٹاشیم کا ذریعہ ہیں جس سے آپ کے نظامِ انہضام کو مدد ملتی ہے۔ یہ مثانے کی پتھریوں کو  بننے سے روکنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔ لال سیبوں میں کوئرسیٹن نامی اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو فروغ دیتا ہے، زیادہ سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹ حاصل کرنے کے لیے پکے ہوئے سیب استعمال کریں۔ ایسے سیب کھائیں جو کہ پکے ہوئے ہوں، سیب کو فریج میں رکھیں اور ہفتے میں کم از کم 2-3 مرتبہ اور ممکن ہو تو روزانہ ایک سیب کھائیں۔ فریج میں رکھے سیبوں کو 3 ہفتے کے اندر اندر استعمال کر لیں۔

انار: انار نہ صرف غذائی اجزاءکے حصول کا ایک ذریعہ ہے، بلکہ اس میں  وٹامن سی اور وٹامن کی وافر مقدار موجود ہے۔ اس میں  اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو جسم کی شریانوں میں   کولیسٹرول کی مقدار کم رکھنے میں مددگار  ہیں۔

چیری: چیری میں آئرن وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے،جس سے ہیموگلوبن بننے اور بڑھنے کے علاوہ کینسر   کی روک تھام میں بھی مدد ملتی ہے۔میٹھی چیری میں اینٹی آکسیڈنٹ سیانیڈن پایا جاتا ہے جو کہ کینسر کے خلاف مدافعت پیدا  کرتا ہے۔

موسم سرما کے یہ پھل صحت نہایت مفید ہیں، ان کا ستعمال کر کے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ 

مزیدخبریں