پاکستانی معروف شخصیات جن کا اپنے جیون ساتھی سے عمر وں کا کافی فرق ہے

02:12 PM, 7 Dec, 2018

لاہور:پاکستان کی ایسی بھی معروف شخصیات ہیں جن کا اپنے جیون ساتھی کی عمروں کے درمیان کافی فرق پایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں اور فیشن کی دنیا سے منسلک شخصیات کے بارے دلچسپ حقائق درجہ ذیل بیان کئے گئے ہیں:-

منیب بٹ اور ایمن خان

تصویر بشکریہ ٹوئٹر 


گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کی عمر میں بھی 12 سال کا فرق ہے ۔منیب بٹ کی عمر32 جبکہ ان کی اہلیہ ایمن خان کی عمر  20 سال ہے۔

مانی اور حرا

تصویر بشکریہ ٹوئٹر


اداکار سلمان قریشی(مانی) اور  اداکارہ  حرا   کی شادی 2009 ءمیں ہوئی تھی ۔مانی کی عمرا س وقت 40 جبکہ حرا  کی 27 سال ہے جبکہ دونوں کی عمروں میں 13 سال کا فرق ہے۔


گوہر ممتاز اور انعم گوہر

تصویر بشکریہ ٹوئٹر


اداکار گوہر ممتا ز کی عمر 37 سال جبکہ ان کی اہلیہ انعم گوہر 25 سال کی ہیں۔خیال رہے کہ انعم گوہر نے اپنے شوبز   کیریئر کا آغاز گوہر ممتاز سے شادی کے بعد کیا۔


عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ

تصویر بشکریہ ٹوئٹر


ٹیلی ویژن اور سیاست کی معروف شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت نے حال ہی میں سیدہ طوبیٰ سے دوسری شادی کی ہے جبکہ اس وقت سیدہ طوبیٰ کی عمر تقریباً23 سال اور عامر لیاقت کی 47 سال ہے۔


عدنا ن سمیع اور رویا

تصویر بشکریہ ٹوئٹر


گلوکار عدنان سمیع نے افغان لڑکی رویا سے شادی کی جبکہ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔عدنان سمیع کی عمر 47 جبکہ رویا عدنان سمیع کی عمر 33 سال ہے۔


ڈاکٹر شہاب اور ریما خان

تصویر بشکریہ ٹوئٹر


پاکستان فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ریما خان نے ڈاکٹر شہاب سے شادی کی۔ریما خان کی عمر 40 جبکہ ڈاکٹر شہاب 64 سال کے ہیں۔

شعیب اختر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے اپنے سے 20 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کی جس کا تعلق ہری پور سے ہے۔شعیب اختر کی عمر اس وقت 45 سال ہے جبکہ شادی کے وقت ان کی عمر 39 سال تھی۔شعیب اختر کا ایک بیٹا بھی ہے۔

محمود اسلم اور امبر

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار محمود اسلم نے بھی اپنے سے چھوٹی عمر کی خاتون سے شادی کی جن کی عمر 40 سال ہے جبکہ محمود اسلم 65 سال کے ہیں۔

عروہ حسین اور فرحان سعید

اداکار و گلوکار فرحان سعید جن کی عمر اس وقت 34 سال ہے نے اداکارہ عروہ حسین سے شادی کی جن کی عمر 27 سال ہے۔

اس فہرست میں وسیم اکرم اور شنیرا تھامپسن،افضل خان اور صاحبہ افضل،  بابر خان اور بسمہ بابر،  نتاشہ اور عاطف خان جبکہ عارفہ صدیقی اور استاد نذر محمد مرحوم بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں