گورکن کی آسامی کے لیے بھی رشوت

02:01 PM, 7 Dec, 2018

قاہرہ : مصر کے علاقے سکندریہ میں حکام نے مصری نوجوان کو معاون گورکن کی آسامی کے لیے رشوت وصول کرنے والے سرکاری اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے ۔

مصر ی سیکیورٹی اہلکاروں کو ایک نوجوان کی طرف سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ مصری سرکاری افسر وائل نے اس سے گورکن کے معاون کی آسامی کے لیے 1.5لاکھ مصری پاﺅنڈ رشوت طلب کی تھی ۔


مصری نوجوان کی درخواست پر مذکورہ افسر وائل کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا ۔ دوران تحقیقات وائل نے مصری نوجوان سے گورکن کے معاون کی آسامی کے لیے رشوت لینے کا اعتراف کیا ۔ اس عہدیدار نے رشوت وصول کرنے کے عوض درخواست دہندہ سے رقم حاصل کی۔

سیکیورٹی حکام کا مزید کہناتھاکہ مذکورہ افسر نے نہ صرف اس نوجوان سے رشوت لی بلکہ صوبائی سطح پر بنائے گئے قبرستانوں میں گورکن اور معاون گورکن کی آسامیوں کے لیے بھاری رشوت حاصل کی تھی ۔

سیکیورٹی حکام نے ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ مصری نوجوان سے طے شدہ رقم کی پہلی قسط 20,000پاﺅنڈ وصول کر رہاتھا۔ بعدازاں ملزم نے اس نوجوان سمیت متعدد افراد سے گورکن اور معاون گورکن کی آسامیوں کے لیے بھاری رقوم طلب کرنے کا اعتراف کیا ۔

مزیدخبریں