ابوظہبی ٹیسٹ،نیوزی لینڈ کے 280 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 6 وکٹیں گر گئیں

ابوظہبی ٹیسٹ،نیوزی لینڈ کے 280 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 6 وکٹیں گر گئیں
کیپشن: تصویر بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

ابو ظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں جاری تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 353 رنز  پر ڈیکلیئر کردی جبکہ پاکستان کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دیدیا۔

جس کے تعاقب میں محمد حفیظ ایک مرتبہ پھر خاطر خواہ کاکردگی نہ دکھاسکے اور 8 رنز بنا کر ٹم ساﺅتھی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔پاکستان نے اب تک  8 وکٹیں گنوادی ہیں، آﺅٹ ہونے والے بیٹسمین اظہر علی ,انعام الحق، محمد حفیظ ،حارث سہیل اور اسد شفیق شامل ہیں ۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے کی جانب سے نہ صرف پاکستان کی 73 رنز   کی لیڈ ختم کردی گئی بلکہ پاکستان کو 280 رنز کا ہدف بھی دے دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے میچ کے پانچویں روز سات وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی۔

کیوی کپتان کین ولیمسن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 139 رنز بنائے جبکہ ہنری نکولس نے 126 رنز بنا کر پاکستانی باﺅلرز کو خوب ٹف ٹائم دیا۔


پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں بھی یاسر شاہ کا جادو چلا اور انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔شاہین آفریدی نے 2 ،حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔خیال رہے کہ آج میچ کا آخری دن ہے اور امکان ہے کہ میچ بغیر نتیجہ ہی ختم ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ آج میچ کا پانچواں اور آخری دن ہے اور قوی امکان ہے کہ میچ ڈرا ہوجائے گا۔