سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ہو جائیں ہوشیار

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ہو جائیں ہوشیار
کیپشن: فوٹو بشکریہ سعودی پبلک پراسیکیوشن آفشیل ٹویٹر اکاونٹ ۔۔النیابت عامہ

جدہ : سعودی عرب میں دوسرے عرب ممالک کی طرح سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سرکولر جاری کیا گیا ہے جس میں سوشل میڈیا پر بغیر اجازت ویڈیو  اپلوڈ   کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کا   پیغام دیا گیا ہے۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ذرائع کا کہناہے کہ سعودی سماجی آداب کے منافی ویڈیو کلپس تیار کرنے ، بھیجنے یا کسی بھی ایسے پیغام کو سوشل میڈیا پرشئیر کرنیوالوں کو کم سے کم ۵ برس قید اور 30لاکھ ریال جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔

پبلک پراسیکیوشن نے اس ضمن میں اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو   ایسے کسی بھی غیر قانونی اقدام کے حوالے سے چوکس رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔سعودی عرب کے معروف وکیل کے مطابق عرب ممالک میں سوشل میڈیا  پر ایسے مواد کے حوالے سے بڑی سخت پالیسی ہے اور سعودی عرب بھی اسی پالیسی کو اپنائے ہوئے ہے۔

سوشل میڈیا پر کسی کی بھی قسم کی ویڈیو ز ،تصاویر سمیت انتہائی ذاتی نوعیت کی معلومات شیئر کرنے والے کو جیل اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔