مکہ مکرمہ۔ سعودی عرب میں بارشوں نے رواں برس شدید تباہی مچائی اور سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ہزاروں سڑکیں سیلابی پانی کی نظر ہوگئیں ۔
گزشتہ روز سعودی شہر ی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ اپلوڈ کیا جس میں سعودی ٹریفک پولیس کی جانب سے تیز رفتاری اور سڑک پر لگے اشاروں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی ہوتی ہے سیلابی پانی میں ڈوبا دکھایا گیا ۔
موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے مکہ مکرمہ کے متعدد علاقوں میں سیلابی کی صورتحال ہو گئی جس میں سڑک پر تنصیب شدہ ٹریفک پولیس کے © کیمرے ساھر بھی ڈوب گئے ۔
سعودی عرب کے شہری نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کی اور اس میں واضح طور پر لکھا کہ صرف یہ کیمرہ نہیں بلکہ اس سڑک پر کئی اور بھی کیمرے سیلابی پانی کی نظر ہو گئے ہیں ۔
مکہ مکرمہ میں ٹریفک پولیس کے نئے تنصیب شدہ کیمرے بارش کے پانی میں ڈوب گئے
10:40 AM, 7 Dec, 2018