جنید جمشید کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے

08:44 AM, 7 Dec, 2018

کراچی: معروف نعت خواں جنید جمشید 2 سال قبل طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے اور آج ان کی دوسری منائی جا رہی ہے۔ جنید جمشید 3 ستمبر 1964 کو پیدا ہوئے۔ لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ سے ڈگری لینے کے بعد انھوں نے ’’وائٹل سائنز‘‘ کے نام سے میوزیکل گروپ بنایا۔ ملی نغمے ’’دل دل پاکستان‘‘ نے جنید جمشید کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

2004  میں جنید جمشید نے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا اور گلوکاری چھوڑ کر نعت خوانی کی جانب راغب ہو گئے۔ جنید جمشید کی پڑھی گئی نعتوں کو بھی بے انتہا مقبولیت ملی۔

خیال رہے کہ 7 دسمبر 2016 کو وہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حویلیاں کے قریب پی آئی اے کا اے ٹی آر ساختہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں دیگر مسافروں کے ساتھ جنید جمشید بھی خالق حقیقی سے جا ملے۔

مزیدخبریں