ششی کپور اپنے دور کے سب سے زیادہ ہینڈسم ہیرو تھے: شرمیلا ٹیگور

11:03 PM, 7 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے کہا ہے کہ ان کا اپنے فلمی کریئر میں جتنے بھی لوگوں سے واسطہ پڑا ان میں اداکار ششی کپور سب سے زیادہ ہینڈسم شخص تھے۔ ان کی موت کی خبر سن کر ابھی تک یقین نہیں آیا، میرا ذہن ان کے ساتھ گزارے گئے زبردست وقت کو دہراتا ہے، ان کے ساتھ فلموں میں کام کر کے بہت مزا آیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اور ان کی بیوی کے ساتھ جب بھی ملاقات ہوتی ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتی، وہ زندگی میں جتنے بھی لوگوں سے ملی ہیں ششی کپور ان میں سب سے زیادہ ہینڈسم انسان تھے۔

مزیدخبریں