ممبئی: مایہ ناز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ایک مرتبہ پھر ایشیا کی پرکشش ترین خاتون قرار دے دیا گیا۔
برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے رواں سال کی ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں بالی ووڈ کی حسیناو¿ں پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون سمیت پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔
Eastern Eye newspaper 50 Sexiest Asian Women 2017 top 6. Full list out in newspaper on Friday December 8. #EasternEye #PriyankaChopra
— Eastern Eye (@EasternEye) December 6, 2017
1. Priyanka Chopra
2. Nia Sharma
3. Deepika Padukone
4. Alia Bhatt
5. Mahira Khan
6. Drashti Dhami.
ماہرہ کے علاوہ اس سروے میں پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی شامل ہیں۔بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں یکساں مقبول نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا سروے کے مطابق 2017 کی پرکشش خاتون قرار پائی ہیں۔ ایسٹرن آئی کے ایڈیٹر اسجد نظیرکا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا خوبصورتی، سمجھداری اور بہادری کا حسین امتزاج ہیں یہی وجہ ہے انہوں نے ایشیا کی 50 خواتین میں پہلا نمبر حاصل کیا۔ اداکارہ پریانکا نے یہ اعزاز حاصل کرنے پران تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا ہے جنہوں نے انہیں ووٹ کیا۔ماہرہ خان اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ان کے علاوہ اس فہرست میں مومنہ مستحسن بھی شامل ہیں جو کہ 37ویں نمبر پر ہیں۔