اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ڈانس کی تعریف کردی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ جلسے کا تو نہیں پتا لیکن زرداری نے جیسے ڈانس کیا ان کو ایسی مزید پرفارمنس دکھانی چاہیے۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ جو زرداری نے کیا وہ خورشید شاہ کو دھمال لگتا ہے ، وہ اندر سے خوش ہیں اس لئے انہیں وہ دھمال لگ رہا ہے۔
عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی پی پی ترجمان چوہدری منظور نے کہا کہ دھمال ڈالنا پیپلز پارٹی کی میراث ہے، جیالے تو کوڑوں کی جھنکار پر دھمال ڈالتے تھے۔چوہدری منظور نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سخی لال شہباز قلندر پر دھمال ڈالی۔ترجمان پی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ طالبان اور عمران خان دونوں کا ہدف ایک ہی ہے۔