راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔دہشت گردوں نے بارودی سرنگیں بنانے کیلئے مختلف اقسام کا بارود غاروں میں چھپا رکھا تھا۔
ترجمان پاک فوج کے سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے بستی شیخاں میں کارروائی کی، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے زیر استعمال 4 غار، 3 کمپاونڈز اور دھماکا خیز مواد بنانے والی ایک فیکٹری سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی سرنگیں بنانے کیلئے مختلف اقسام کا بارود غاروں میں چھپا رکھا تھا جب کہ کمپانڈ سے دستی بم، بارودی سرنگیں، آئی ڈی پیز، اسلحہ اور دیگر بارودی مواد بھی برآمد ہواہے۔