پی ایس ایل تھری کا شیڈول جاری, پاکستان میں کتنے میچ ہونگے ،جان کر شائقین کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

06:02 PM, 7 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت ٹورنامنٹ کا آغاز 22 فروری سے ہوگا۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل تھری 22فروری سے 25مارچ تک جاری رہے گا اوراس دوران کل34میچز کھیلے جائیں گے۔تیسرے ایڈیشن میں پاکستان میں 3میچز کھیلے جائیں گے جن میں 20اور 21مارچ کو 2پلے آف میچز لاہور میں ہوں گے جبکہ فائنل میچ 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل تھری کے میچز دبئی ،شارجہ ،لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا پہلا میچ دفاعی چیمپین پشا ور زلمی اور ایونٹ میں پہلی بار حصہ لینے والی فرنچائز ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا۔

مزیدخبریں