جاوید ہاشمی کی گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی

جاوید ہاشمی کی گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی

ملتان : سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی کی گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی،گاڑی کی ڈرائیونگ سائیڈ مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی اور ان کا ڈرائیورمعجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مخدوم رشید کے قریب پیش آیا جب ان کی گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی تاہم حادثے میں جاوید ہاشمی اور ان کا ڈرائیور محفوظ رہے، جاوید ہاشمی نے یہ گاڑی چند روز قبل خریدی تھی ،حادثے میں گاڑی کی ڈرائیونگ سائیڈ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔