لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کہتے ہیں طاہر القادری جیسے لوگ پاکستان میں ڈگڈگی بجانے آتےہیں .ایسے لوگوں کو لاشوں پر سیاست نہیں کرنے دیں گے.انھوں نے سیاسی جماعتوں کو مزاحمت چھوڑ کر الیکشن میں جانے کا مشورہ دے دیا.
کہتے ہیں کہ قوم جانتی ہے طاہر القادری کس کا نام ہے؟ یہ لوگ کینیڈا میں رہتے ہیں ان کی وہیں پراپرٹی ہیں.وزیر اعلی کے بیٹے نے کہا مسلم لیگ ن ہو پیپلزپارٹی ہو یا تحریک انصاف الیکشن کی طرف جائیں مزاحمت چھوڑیں ۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ آصف علی زرداری گاڑی میں بیٹھیں نہ بیٹھیں .ہمیں جمہوریت کی گاڑی میں بیٹھنا ہو گا.
انہوں نےسانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کردی،ہمارا دامن صاف ہے .انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں۔