نیو نیوزتازہ ترین
لاہور:ایسا پہلی دفعہ نہیں ہوا کہ اداکاروں کو اپنے ملبوسات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو اکثر ہی دیکھنے میںآیا ہے کہ مداح اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔پاکستان کی معروف اداکارہ ارینہ خان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔
میڈیاکے مطابق معروف اداکارہ ارینہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصویر لگائی تھی جس میں اداکارہ نے مغربی طرز کا لباس پہنا تھا جس پر ایک مداح نے ارمینہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کو ایسے ملبوسات نہیں پہنے چائیں کیونکہ ایک دن ان کو مرنا بھی ہے۔
جس پر اداکارہ نے مداح کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ پریانکا بنوں ،انجلینا بنوں یا سانٹا کلاز بنوں ،آپ میری پھپھو نہ بنیں تو بہتر ہے۔