رانا ثنا اللہ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کے موجد ہیں، شیخ رشید

12:55 PM, 7 Dec, 2017

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہیں مسلم لیگ (ن) کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے نظر آ رہا ہے اور اس وقت طاہر القادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم ہی دھرنے میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اور طاہر القادری کے درمیان اتحاد ہوتا ہے تو ملک گیر اپوزیشن کا ماحول بن جائے گا اور مولانا فضل الرحمان بھی آصف زرداری کے کسی نہ کسی تعویز میں آ جائیں گے اور سینیٹ الیکشن سے پہلے کک مارچ ہو جائے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہر سال 200 ارب روپے کی چوری کا بل عام آدمی کی جیب میں ڈال دیا جاتا ہے۔ نواز شریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈار نے لوٹی لیکن اب لندن، دبئی اور سعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں جب کہ رانا ثنا اللہ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کے موجد ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں