منہ کی بدبو سے نجات کے آسان حل

12:26 PM, 7 Dec, 2017

لاہور :منہ سے بدبو آنا بہت سے عام سے بات ہے لیکن اس بدبو کے باعث انسان کو بہت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔منہ سے اپنے والی بدبو آپ کی شخصیت کے بہت منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور لوگ آپ سے مخاطب ہونے کی بجائے آپ سے دوری اختیار کرنا پسند کرتے ہیں لیکن آپ آسان گھریلو ٹوٹکے استعمال کر کے منہ کی بدبو سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔
منہ کی بدبو کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن اب آپ آسان گھریلو طریقے استعمال کر کے منہ کی بو سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے آپ کو شرمندگی سے نجات دلاوا سکتے ہیں ۔

۱۔ منہ سے بدبو آنے کی ایک بڑی وجہ منہ کی خشکی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کا منہ خشک ہوجائے تو پھر منہ سے بو آتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ پانی کا وافر استعمال کریں تا کہ منہ خشک نہ ہو اور منہ سے بو بھی نہ آئے۔


۲۔دانتوں کی صفائی نہ صرف دانتوں کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ ہر کھانے کے بعد دانتوں کو برش کرنے سے منہ سے آنے والی نا خوشگوار بد بو سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق تقریبا دو دفعہ دن میں دانتوں کی صفائی کرنی چائیے۔


۳۔دہی کا باقادعدگی سے استعمال انسان کو چانک و بوبند اور صحت مند رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ساتھ ہی ساتھ دہی کھانے سے منہ میں موجود خطرناک بیکٹیریا ختم ہوجاتے ہیں۔ جس کے باعث منہ سے آنے والی بدبو کا سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔


۴۔اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ پھلوں کا استعمال کریں۔پھلوں کے بیش بہا فوائد ہیں یہ پھلوں کا استعمال آپ کو نہ صرف صحت مند رکھتا ہے بلکہ بہت سی بیماریوں سے نجات کا سبب بھی بنتا ہے۔پھلوں میں موجود ایسڈ منہ کو بدبو سے بچاتا ہے۔


۵۔لونگ ،الائچی ،سونف اور ببل وغیرہ ہمیشہ اپنے پاس رکھیں تاکہ جب بھی کچھ کھائیں یا یہ محسوس کریں گے کہ آپ کے منہ سے بدبو آرہی تو فوری ان چیزوں کا استعمال آپ کے منہ سے آنے والی بدبو کوغائب کو دے گا۔

مزیدخبریں