جن معاشروں میں رائے عامہ کو اہمیت دی جاتی ہے وہی پنپتے ہیں، شہباز شریف

11:52 AM, 7 Dec, 2017

لاہور: ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر لاہور سے جاری ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں جبکہ ووٹ کی اہمیت ، تقدس جمہوری نظام کی مضبوطی میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوری اقدار اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کی ہے۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن جمہوری روایات کی امین جماعت ہے اور جن معاشروں میں رائے عامہ کو اہمیت دی جاتی ہے وہی پنپتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں