لاہور: ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر لاہور سے جاری ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں جبکہ ووٹ کی اہمیت ، تقدس جمہوری نظام کی مضبوطی میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوری اقدار اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کی ہے۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن جمہوری روایات کی امین جماعت ہے اور جن معاشروں میں رائے عامہ کو اہمیت دی جاتی ہے وہی پنپتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں