زرداری کا طاہرالقادری سے رابطہ، آج اہم ملاقات پر اتفاق

11:32 AM, 7 Dec, 2017

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری سے آج اہم ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق نجفی کمیشن رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے ماڈل ٹاؤن واقعے کے ذمہ داران کو مل کر کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری آج لاہور میں سربراہ عوامی تحریک سے ملاقات کریں گے اور ان کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ اور ڈاکٹر قیوم سومرو بھی ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں