نئی دلی: بھارت کے بدنام زمانہ گروگرمیت کے ڈیرا سچا سودا کی رانی کہلانے والی اس کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کل تک شہزادیوں جیسی زندگی گزار رہی تھی لیکن آج اس کی حالت یہ ہے کہ کوڑی کوڑی کو محتاج ہو گئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہنی پریت کے خلاف فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالتی کاروائی شروع ہونے کو ہے لیکن اس کے پاسوکلاءکو دینے کے لئے کچھ بھی نہیں۔
اس نے حکام سے درخواست کی ہے کہ اس کے منجمد اکاؤنٹ بحال کردئیے جائیں تاکہ وہ وکیلوں کو دینے کے لئے رقم نکلواسکے۔’اپنے کپڑے اتار دو تاکہ ہم یہ چیز تلاش کرسکیں۔‘ سکول میں اساتذہ نے 88 لڑکیوں کو برہنہ کر دیا، انتہائی شرمناک کام کر ڈالاہنی پریت نے حکام کے نام لکھے گئے ایک خط میں تحریر کیا ”ایس آئی ٹی نے میرے خلاف فرد جرم عائد کردی ہے، اب ٹرائل کورٹ مقدمے کی سماعت کرے گی۔ عدالت میں اپنا دفاع کرنے کے لئے مجھے وکیل کی ضرورت ہے لیکن میرے پاس اتنی رقم نہیں کہ وکیل کی فیس ادا کرسکوں۔ میری متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ میرے اکاؤنٹ بحال کئے جائیں تاکہ میں وکیل کی فیس کی ادائیگی کرسکوں۔“
واضح رہے کہ گرو گرمیت کی گرفتاری کے بعد ہنی پریت روپوش ہوگئی تھی اور 38دن تک پولیس اس کی تلاش میں ماری ماری پھرتی رہی۔ اس پر الزامات ہیں کہ اس نے پنچکولا کے علاقے میں لوگوں کو تشدد پر اکسایا اور اس مقصد کے لئے بھاری رقوم بھی ادا کیں۔
گرو گرمیت کی گرفتاری کے بعد پنچکولا میں پھوٹنے والے پرتشدد ہنگاموں میں 38لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ ان ہنگاموں کے لئے لوگوں کو اکسانے کا الزام ہنی پریت پر عائد کیا گیا ہے۔ گرو گرمیت کو دو خواتین کی عصمت دری کے جرم میں 20 سال قید کی سزا پہلے ہی سنائی جاچکی ہے۔ وہ روہتاک جیل میں قید کی سزاکاٹ رہا ہے.