"نیو نیوز تازہ ترین
لاہور:یہ دنیا جی لگانے کی نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے،مایہ نازنعت خواں ، مذہبی اسکالر اور فیشن ڈیزائنر جنید جمشید کو دنیا فا نی سےبچھڑے ایک سال بیت گیا ہے۔
جنید جمشید کی برسی نے آج پھر سوگ کی فضا قائم کر دی ہے ان کی شہادت کے غم کو ایک بار پھر تازہ کر دیا ہے۔جنید جمشید نے نغمے "دل دل پاکستان "سے شہرت حاصل کی تھی لیکن انہوں نے اپنی موسیقی کے عروج پر دین اسلام کی خدمت کا فیصلہ کیا تھا ۔
جنید نے موسیقی کی دنیاکو خیرباد کہہ کر دین کی تبلیغ کرنی شروع کی تھی ۔یاد رہے ۱۱سالہ دینی خدمات میں جنید جمشید نے بے شمار نعتیہ کلام پیش کیے تھے۔
تفصیلات کے مطابق سن 7 دسمبر دوہزار سولہ کو جنید جمشید قومی ائیرلائن پی کے 661 کی پرواز کے ذریعے چترال سے واپس آرہے تھے کہ حویلیاں کے مقام پر طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں معروف مبلغ سمیت تمام ہی 47 مسافر شہید ہوگئے تھے، جہاز پھٹنے کی وجہ سے لاشوں کی شناخت کا عمل ڈین این اے کے ذریعے کیا گیا تھا۔