مسجد الحرام میں زائرین کی نقل وحرکت کو محفوظ اور آسان بنانے کے لئے جدید ترین کمپیوٹر سافٹ وئیر کا استعمال

09:08 AM, 7 Dec, 2017

"نیو نیوز تازہ ترین "

مکہ مکر مہ : مسجد الحرام میں زائرین کی نقل وحرکت کو محفوظ اور آسان بنانے کے لئے جدید ترین کمپیوٹر سافٹ وئیر کی مدد لی جا رہی ہے۔


الحرمین الشریفین سے متعلق انتظامی ادارے کے مطابق مکہ المکرمہ میں مسجد الحرام کے صحن، مطاف اور بالائی منازل پر زائرین کی نقل وحرکت کو آسان بنانے کی خاطر مصنوعی ذہانت پر مشتمل کمپیوٹر پروگراموں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

مسجد الحرام میں افراد کی نقل وحرکت کے انچارج’’ فارس بن فائز ملا‘‘ کے مطابق ان کا ادارہ حرم میں زائرین کی نقل وحرکت کو ہر ممکن طور پر محفوظ اورآسان بنانے کے لئے جدید ترین کمپیوٹر سافٹ وئیر کی مدد حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حرمین پریزیڈینسی سیکیورٹی، سرکاری اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔حرم مکی کے افسر کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مانیٹرنگ کے کام میں بعد بہتری آئی ہے۔

اور یہ عمل آنے والے سالوں میں زائرین کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ساتھ روزمرہ معاملات میں مزید مدد دے گا۔

مزیدخبریں