کراچی :برطانوی ہائی کمیشن کراچی کے تعاون سے برطانیہ کی مشہور Leisure لیگ پاکستان میں متعارف کروا دی گئی ہے ،جس کے تحت پاکستان میں جد ید طر یقے کی فٹبال لیگ کھیلی جائے گی ، برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر بلینڈا لیوئس نے کہا کہ پاکستان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے یہ لیگ اہمیت کی حامل ہے۔
Leisure لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ باسٹھ ممالک میں مشہور ہونے کے بعد اب پاکستان میں بھی مختصر فارمیٹ کی فٹبال ہوگی، پاکستان مینز اینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کے کپتانوں کو Leisure لیگ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔