جہاز میں کوئی خرابی نہیں تھی، جمعرات کو تمام لاشیں اسلام آباد پہنچ جائیں گی: چیئرمین پی آئی اے

11:22 PM, 7 Dec, 2016

کراچی: چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے کہا ہے کہ حادثے  کے شکار جہاز کا ایک  ماہ قبل چیک اپ کیا گیا تھا۔ ہر 500 گھنٹے بعد جہاز کا معائنہ ہوتا ہے۔ کل تک ساری لاشیں اسلام آباد پہنچا دی جائیں گی.

چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے کہا کہ طیارہ حادثہ میں  قیمتی جانوں کےضیاع پرپی آئی اے سمیت سب کو افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 بج 16 منٹ پر مےڈےکال کےبعددیکھتےہی دیکھتے طیارہ ریڈارسےغائب ہو گیا۔ ہمارےپاس11اےٹی آرطیارےہیں اوریہ قابل اعتماد طیارے ہیں۔ جہاز میں کوئی خرابی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات میں انٹرنیشنل ایجنسیاں شامل ہونگی۔ ایئر ٹریفک اب بھی سب سے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ حادثے میں انسانی غلطی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ اے ٹی آر ایک فرانسیسی کمپنی کا بنا ہوا طیارہ ہے۔  اے ٹی آر طیارے  کی مینوفیکچرنگ میں کوئی خرابی نہیں ہے۔

مزیدخبریں