طیارہ حادثہ: بولیویا کی چارٹر فضائی کمپنی کا سربراہ گرفتار

طیارہ حادثہ: بولیویا کی چارٹر فضائی کمپنی کا سربراہ گرفتار

لاپاز: کولمبیا میں نومبر کے اواخر میں ایک مسافر بردار طیارے کے گر کر تباہ ہو جانے کے بعد بولیویا کی چارٹر فضائی کمپنی لا میا کے سربراہ گُستاوو وارگاس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دفترِ استغاثہ کے مطابق بولیویا کے شہر سانتا کرُوز میں اس کمپنی کی ایک سیکرٹری اور ایک چیف مکینک کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ برازیل کی ایک سرکاری خاتون افسر، جس نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے فلائٹ پلان کی منظوری دی تھی، تاحال مفرور ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گزشتہ پیر کو یہ طیارہ ایندھن کی کمی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے کے پائلٹ نے ایندھن کے لیے راستے میں ایک جگہ رُکنے کی پابندی نظر انداز کر دی تھی۔ طیارے پر موجود ستتر انسانوں میں سے محض چھ زندہ بچ سکے۔

مرنے والوں میں برازیل کی فرسٹ لیگ کی ایک فٹ بال ٹیم کے بھی تقریباً تمام کھلاڑی شامل تھے۔

مصنف کے بارے میں