لاس اینجلس : گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں گلوکارہ بیونسے نے ریکارڈ قائم کر دیا، سب سےزیادہ9 نامزدگیاں حاصل کرنے والی پہلی گلوکارہ بن گئیں۔ امریکی میوزک انڈسٹری کے سب سے بڑے گریمی ایوارڈز2017ءکی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا، گلوکارہ بیونسے کے البم ’لیمن ایڈ‘ نے البم آف دی ایئر اور ’فارمیشن‘ نے ریکارڈ آف دی ایئر سمیت نو نامزدگیاں حاصل کیں۔ برطانوی گلوکارہ اڈیل کو پانچ نامزدگیاں ملیں،ایوراڈز کی دوڑ میں گلوکارہ ریانا، جسٹن بیبر، ڈریک سمیت کئی راک اسٹارزشامل ہیں، تقریب لاس اینجلس میں 12 فروری کو ہو گی۔