ماسکو: روس میں پراسرار روشنی نے رات کے اندھیرے کو دن کی روشنی میں بدل دیا۔ حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق روس کے علاقے مغربی سائبیریا میں حیرت انگیز منظر دیکھنے میں آیا۔ آسمان پر ابھرنے والی پراسرار روشنی نے تھوڑی دیر کے لیے رات کو دن میں تبدیل کر دیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک سیکنڈ کے لیے دھماکا سنا گیا اور زمین لرز اٹھی جس کے بعد روشنی کا ایک گولا آسمان پر اڑتا دکھائی دیا جس سے ہرطرف روشنی پھیل گئی۔ یہ حیران کن واقعہ خاکاسیا خطے میں پیش آیا۔
شہریوں نے حیرت انگیز منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روشنی شہاب ثاقب کے ٹوٹنے سے پیدا ہوئی۔