چینی خلا نوردوں کی زمین پر واپسی کے بعد صحافیوں سے ملاقات

09:14 PM, 7 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

بیجنگ:  چین کے خلائی جہاز ”شین جو11“ مشن پر جانے والے دو خلا نورد نے تقریباً تین ہفتوں تک خلائی سٹیشن میں رہنے کے بعد صحافیوں سے ملاقات کی۔ 55سالہ چنگ ہائی پینگ جو کہ شین جو11خلائی جہاز کے کمانڈر تھے اور38سالہ چین ڈونگ ہشاش بشاش دکھائی دے رہے تھے۔

17اکتوبر کو چھوڑا جانےو الا خلائی جہاز شین جو11 دو روز بعد چین کی پہلی خلائی تجربہ گاہ ٹیانگ گانگ 2کے ساتھ مل گیا جہاں دونوں خلانوردوں نے تیس روز تک قیام کیا جوکہ خلاءمیں رہنے کا طویل ترین وقت ہے ۔ 18نومبر کو بحفاظت زمین پر واپس آنے کے بعد دونوں خلا نوردوں کو زمین کی زندگی سے خود کو موافق بنانے میں مدد دینے کے لئے قرنطینہ میں رکھا گیا۔

چین کے آسٹروناٹ سینٹر کے ساتھ ایسٹروناٹ سسٹم کے ڈپٹی چیف ڈیزائنر ہوانگ وی فین کے مطابق کہ خلا نوردوں کی صحت کی پڑتال توقعات سے ملتی ہے تاہم ان کو مزید دو مہینے تک زیر مشاہدہ رکھا جائے گا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ پوری طرح موافقت کو اپنا چکے ہیں۔

چنگ کے لئے تیسرا خلائی مشن تھا جس نے شین جو ۔7اور شین جو۔9مشنوں میں بھی حصہ لیا ۔ یہ چنگ کا پہلا خلائی مشن تھا۔ شین جو۔11مشن مستقل انسان بردار خلائی اسٹیشن قائم کرنے کے چین کے زبردست منصوبے کا حصہ ہے ۔

مزیدخبریں