ڈیئر زندگی سے شاہ رخ کے کلائمکس سین ہی کاٹ دیے ،مگرکیوں؟

فلم کے کلائمکس سین میں اپنے کردار کی توقع کر رہے تھ

09:09 PM, 7 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ فلم ڈیئر زندگی کو اپنی کہانی اور ذہنی تناؤ جیسے حساس معاملے کی وجہ سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے لیکن بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم سے ان کا کلائمکس سین ہی کاٹ دیا گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار کا اپنے انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ فلم کے کلائمکس سین میں اپنے کردار کی توقع کر رہے تھے لیکن فلم کی پروڈکشن ٹیم نے وقت کی کمی کے باعث وہ سین ہی فلم سے کاٹ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کبھی بھی فلم کی تیاری کے دوران اس کے تخلیقی پہلوؤں میں مداخلت نہیں کرتے اور نہ ہی کبھی ایک اداکار کی حیثیت سے کسی فلم کے حوالے سے سوالات اٹھائے۔

واضح رہے کہ 23 نومبر میں سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ڈیئر زندگی میں شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم میں شاہ رخ خان ڈاکٹر جب کہ عالیہ بھٹ مریضہ کا کردار ادا کر رہی ہیں، فلم بینوں کی جانب سے ڈیئر زندگی کو ایک کامیاب پروجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے جو اب تک 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

مزیدخبریں