لاہور: شادی کے دن کو یادگار بنانے کیلئے نوجوان اکثر کئی جتن کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم اب ڈزنی ورلڈ کی جانب سے ایک انوکھی پیشکش کی گئی ہے جس کے تحت اگر شادی کے دن کو یادگار بنانا ہے تو ڈزنی لینڈ کا رُخ کریں۔جی ہاں اس انوکھی پیشکش سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے پریوں کی کہانی سینڈریلا کی طرز پر شادی کی تقریب منعقد کرنا ممکن ہو سکے گا جبکہ تقریب میں تین سو مہمان مدعو کئے جا سکیں گے ۔دلکش روشنیوں سے سجی ڈزنی کی عمارت کے سامنے مہمان اور دولہا دُلہن ایسے محسوس کرینگے جسے کسی جادوئی دنیا میں تقریب منعقد کی گئی ہو۔سینڈریلا کے انداز میں دلہن تیار ہو کر مخصوص سینڈریلا کی جادوئی بگھی میں سٹیج تک پہنچے گی جبکہ اس موقع پر کئی سیاح بھی اس منظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ کھانے ہوں یا پھر مہمانوں کی تواضع کی بات ہواس ڈزنی تھیم ویڈنگ کے دوران شادی کے تمام مراحل بھی اسی انداز میں طے پائے جائینگے ،توجناب پھر دیر کس بات کی،7جنوری سے اس پیشکش سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے آپ بھی اپنی شادی کے دن کو یادگار بنا سکتے ہیں۔