ایئر چیف سہیل امان کا نائجیرین ایئر فورس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

ایئر چیف سہیل امان نے نائجیرین ایئر فورس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ایئر چیف سہیل امان کا نائجیرین ہم منصب ابوبکر نے استقبال کیا

08:32 PM, 7 Dec, 2016

ابوجا: ایئر چیف سہیل امان نے نائجیرین ایئر فورس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ایئر چیف سہیل امان کا نائجیرین ہم منصب ابوبکر نے استقبال کیا ۔نائجیرین ایئر فورس کا چاق و چوبند دستے نے ایئر چیف مارشل سہیل امان کو سلامی دی سہیل امان کو نائجیرین ایئر فورس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر سہیل امان کی نائجیرین ہم منصب سے ملاقات بھی ہوئی.

ملاقات میں دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان تربیت اور تکنیکی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا ایئر چیف سہیل امان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی نائیجریا کا بھی دورہ کیا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے سہیل امان نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے پاک فضائیہ کی موثر کاروائی سے زمینی فوج کو سازگار ماحول ملا زمینی فوج نے بغیر کسی مزاحمت کے آپریشنز کیے۔

مزیدخبریں