اسلام آباد : حویلیاں کے قریب تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارہ حادثے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر حکومتی اور سیاسی جماعتوں نے اظہار افسوس کیا ہے۔
صدر پاکستان ممنون حسین نے طیارہ حادثے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے متعلقہ وفاقی اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کریں اور خیبر پختونخوا حکومت کی ہر ممکن معاونت کریں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بھی حادثے پر اظہارِ افسوس کیا۔انہوں نے حادثے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو امدادی کاموں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت بھی کی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہیٰ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمن، وزیر اعلیٰ شہباز شریف، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ، سابق صدر آصف زرداری اور دیگر نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔
اس