وزن گھٹانے اور موٹاپا کم کرنے کی خواہش اپنی جگہ لیکن اسے عملی جامہ پہنانا اکثر لوگوں کے لیے اتنا مشکل بلکہ تقریباً ناممکن ثابت ہوتا ہے کہ وزن اور موٹاپا کم کرنا ان کی زندگی بھر کی حسرت بن کر رہ جاتا ہے۔
البتہ اگر آپ صرف ایک ہفتے کے لیے خود پر جبر، غیر صحت بخش اور غیر ضروری غذاؤں سے پرہیز کے ساتھ ساتھ ذیل میں دیئے گئے ڈائیٹ پلان پر سختی سے عمل کرسکیں تو صرف 7 دنوں میں آپ کا وزن 12 پونڈ تک کم ہوجائے گا۔
یہ ڈائیٹ پلان جس کا بڑا حصہ انڈوں پر مشتمل ہے بظاہر کچھ خاص دکھائی نہیں دیتا لیکن اس پر عمل کرکے آپ کو کمزوری بھی محسوس نہیں ہوگی کیونکہ یہ پروٹین، وٹامن اور دوسرے اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ہے جن کی بدولت آپ سارا دن ہشاش بشاش رہتے ہوئے اپنا وزن کم کرسکیں گے۔ اور ہاں! اگر اسی ڈائیٹ پلان کے ساتھ روزانہ 30 منٹ سے ایک گھنٹے تک کی چہل قدمی کو بھی معمول کا حصہ بنالیں گے تو اس سے بھی زیادہ وزن گھٹانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
پہلے دن کا ڈائیٹ پلان:
ناشتہ: 2 ابلے ہوئے انڈے، 2 سنگترے، ایک کپ کم چکنائی والا دودھ
دوپہر کا کھانا: 6 اونس (170 گرام) ابلی ہوئی مرغی (صرف گوشت، ہڈیوں کے بغیر)، ایک کپ دہی (245 گرام)
رات کا کھانا: ایک ابلا ہوا انڈا، 5 اونس (142 گرام) ابلی ہوئی مرغی (صرف گوشت، ہڈیوں کے بغیر)، ایک سنگترا
دوسرا دن:
ناشتہ: 2 ابلے ہوئے انڈے اور ایک لیموں کا رس (مناسب مقدار والے پانی میں حل شدہ)
دوپہر کا کھانا: 5 اونس (142 گرام) اُبلی ہوئی مچھلی، ایک چکوترہ (گریپ فروٹ)
رات کا کھانا: 3 انڈے (ہارڈ بوائلڈ یعنی اچھی طرح ابالے ہوئے)
تیسرا دن:
ناشتہ: 2 انڈے (اچھی طرح ابالے ہوئے)، ایک کپ (تقریباً 230 ملی لیٹر) نیم گرم پانی میں ایک لیموں کا رس
دوپہر کا کھانا: 6 اونس (170 گرام) ابلا ہوا گوشت (گائے یا بچھیا کا)، ایک چکوترہ (گریپ فروٹ)
رات کا کھانا: 3 انڈے (اچھی طرح ابالے ہوئے)
چوتھا دن:
ناشتہ: 3 ابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ پیاز اور اجوائن کا آمیزہ (کچلا ہوا)
دوپہر کا کھانا: سلاد کے ساتھ 5 اونس (142 گرام) پکی ہوئی مرغی
رات کا کھانا: ایک انڈا (اچھی طرح ابالا ہوا)، 2 سنگترے
پانچواں دن:
ناشتہ: 2 گاجریں، 2 انڈے (اچھی طرح ابالے ہوئے)، ایک کھانے کا چمچہ دہی (یا خمیر اٹھائی ہوئی کریم)
دوپہر کا کھانا: 2 گاجریں، تازہ سنگترے کا رس ایک کپ (250 ملی لیٹر)
رات کا کھانا: 3 اونس (85 گرام) ابلی ہوئی مچھلی، ایک ابلا ہوا انڈا
چھٹا دن:
ناشتہ: 5 اونس (142 گرام) کم چکنائی والی دہی، ایک تازہ لیموں یا سنگترے کا رس
دوپہر کا کھانا: 2 ابلے ہوئے انڈے، 2 چکوترے (گریپ فروٹس)
رات کا کھانا: ایک گلاس (250 ملی لیٹر) پانی کے ساتھ ایک لیموں کا رس
ساتواں دن:
ناشتہ: 2 ابلے ہوئے انڈے، آدھا چکوترا (گریپ فروٹ)
دوپہر کا کھانا: 6 اونس (170 گرام) ابلا ہوا گوشت (گائے یا بچھیا کا)، ایک سنگترہ
رات کا کھانا: ایک گلاس (250 ملی لیٹر) پانی کے ساتھ ایک لیموں کا رس
احتیاط:یہ ڈائیٹ پلان صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو موٹاپے یا زائد وزن کا شکار ہیں اور سنجیدگی سے اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کا وزن پہلے ہی معمول پر ہے تو آپ کو اس ڈائیٹ پلان پر عمل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ایسی صورت میں آپ کو فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔