لاہور : اجوکا تھیٹر کا نیا کھیل ”دکھ دریا“ کل سے الحمرا ہال نمبر 2 میں پیش کیا جائے گا۔ تقسیم ہند کے پس منظر میں تیار کئے گئے اس کھیل کے مصنف شاہد محمود ندیم اور ڈائریکٹر مدیحہ گوہر ہیں۔ کاسٹ میں عثمان راج، رضیہ ملک، ثمینہ بٹ، سہیل طارق اور عثمان حسن نمایاں ہیں۔ ڈرامہ کا مرکزی کردار ایک جوگی کا ہے جو اداکار عثمان راج نے نبھایا ہے۔ یہ ایک ایسے جوگی کا کردار ہے جسے بہت سے قصے یاد ہیں۔وہ اس ڈرامہ میں صوفی شعراءکا کلام بھی پڑھیں گے۔ یہ ڈرامہ 3روز تک شام ساڑھے 6 بجے دکھایاجائے گا۔