شادی کے 22سال بعد ہمیش اور کومل طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئے

دونوں نے گزشتہ روز باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کیلئے مقدمہ دائر کیا ہے۔

شادی کے 22سال بعد ہمیش اور کومل طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئے

ممبئی: بالی وڈ کے گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا اور ان کی بیوی کومل نے شادی کے بعد 22سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد اب ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں نے گزشتہ روز باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کیلئے مقدمہ دائر کیا ہے۔ طلاق کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے مگر دونوں اپنے اس فیصلے پر بہت خوش ہیں۔ ہمیش ریشمیا کا کہنا ہے کہ کومل نے اور میں نے ہنسی خوشی اور باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلاق کے باوجود ہم ایک فیملی کی طرح ہی رہیں گے۔ کومل نے کہا کہ میں اور ہمیش ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ان کا ایک بیٹا سویام ہے جس کی پرورش دونوں مل کر کریں گے۔

مصنف کے بارے میں