کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سانحہ بلدیہ کے ملزم رحمان بھولا کی گرفتاری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کسی مجرم کی سرپرستی نہیں کرے گی،توقع ہے کہ دیگر ملزمان بھی جلد پکڑیں جائیں گے۔ترجمان متحدہ پاکستان کا کہنا ہے کہ رحمان بھولا کے کسی اور جماعت میں شامل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں،ایم کیو ایم پاکستان واشگاف الفاظ میں اعلان کرتی ہے کہ اپنی صفوں میں موجود کسی سماج دشمن اور قانون شکن کے مجرمانہ فعل کو کبھی نہیں چھپائے گی۔
متحدہ پاکستان کے ترجمان نے مزید کہا کہ رحمان بھولا سمیت کسی ملزم کے خلاف قانونی کارروائی میں روڑے نہیں اٹکائے جائیں گے۔