اسلام آباد : صدر ممملکت ممنون حسین نےجسٹس ثاقب نثارکی بطورچیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی،صدرمملکت کی منظوری کےبعد وزارت قانون نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔جسٹس میاں ثاقب ںثار31 دسمبرسے بطورچیف جسٹس آف پاکستان ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔وزارت قانون نے نوٹیفکیشن ایوان صدر کی منظوری سے جاری کیا ۔
موجودہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان انور ظہیر جمالی30 دسمبر کو اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے بعد جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔