چین کے ماہرین کا ماننا ہے کہ پاؤں کی انگلیاں آپ کی پوری شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ آپ کسی بھی شخص کے پاؤں کی انگلیوں کے ذریعے اس شخص کی صحت ، بیماری، شخصیت غرض ہر ایک چیز کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ پاؤں کی انگلیاں آپ کی شخصیت کے حوالے سے کیا کہتی ہیں؟ آیئے جانتے ہیں۔
٭ اگر آپ کی پاؤں کا انگوٹھا دیگر انگلیوں کے مقابلے میں بڑا اور موٹا سا ہے، اس کا مطلب آپ بہت ذہین اور تخلیفی انسان ہیں اور آپ اپنے ارد گرد میں ہونے والی چیزوں کو الگ زاویے سے دیکھتے ہیں۔
٭ اگر آپ کا انگوٹھا دیگر انگلیوں کے مقابلے میں چھوٹا سا ہے تو اس کا مطلب آپ دوسروں سے بہت جلدی متاثر ہوجاتے ہیں اور آپ اپنی دنیا میں مگن رہنے والے انسان ہیں۔
٭ اگر آپ کی دوسری انگلی تمام انگلیوں سے بڑی ہے ، اس کا مطلب آپ کا رویہ لیڈروں والا ہےاور ایسے لوگوں میں حکم چلانے کی عادت بہت زیادہ موجود ہوتی ہے۔
٭جن افراد کی دوسری انگلی چھوٹی ہے، وہ افراد بس اپنی من مانی کرتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ ان کی کوئی ہم آہنگی نہیں ہوتی۔
٭جن افراد کی تیسری انگلی دیگر انگلیوں سے بڑی ہوتی ہے ، ایسے افراد جس چیز کی ٹھان لیتے ہیں ، اس کام کو سرانجام کرکے ہی دم لیتے ہیں اور ایسے افراد ہر چیز میں کمال مہارت رکھتے اور چاہتے ہیں ہر چیز پرفیکٹ ہو۔
٭ اس کے برعکس وہ افراد جن کی تیسری انگلی چھوٹی ہوتی ہے ، ایسے افراد اپنی زندگی کو بھرپور انجوئے کرتے ہیں۔ ایسے افراد اپنی زندگی کے ہر پہلو پر کام کرتے ہیں۔
٭جن فراد کی چوتھی انگلی دیگر انگلیوں سے بڑی ہوتی ہے، ایسے افراد کےلیے ان کی فمیلی سب کچھ ہوتی ہے۔ اگر چوتھی انگلی میں ذرا سا خم موجود ہے اس کا مطلب ایسے افراد کو رشتوں میں محبت کی کمی کا سامنا ہے۔لیکن یہ افراد بہت اچھے سننے والے ہوتے ہیں، لوگ ان سے جو بھی بات کریں ،یہ افراد خاموشی سے ساری بات کو سنتے ہیں۔
٭جن افراد کی چوتھی انگلی چھوٹی ہوتی ہے، ایسے افراد کو نہ فیملی کی فکرہوتی ہے اور نہ ہی اپنے دوستوں کی۔ یہ افراد اپنی زندگی میں مست ہوتے ہیں۔
٭ جن افراد کی پاؤں کی آخری انگلی چھوٹی ہوتی ہے ، ان افراد کا رویہ بچوں جیسا ہوتا ہے، یہ افراد کوئی بھی ذمہ داری نہیں لیتے اور ہر وقت ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں اور یہ لوگ چیزوں سے بہت جلدی بور بھی ہوجاتے ہیں۔
٭وہ افراد جو اپنے پاؤں کی آخری انگلی کو باآسانی حرکت دے سکتے ہیں۔ایسے افراد بہت بہادر اور موج مستی کرنے والے ہوتے ہیں۔