جارجیا:امریکی ریاست جارجیا میں گزشتہ روز ایک شخص کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا۔ اس طرح رواں برس اس ریاست میں نو افراد کی موت کی سزا پر عملدرآمد کیا جا چکا ہے۔ پچاس سالہ ولیم سَیلی کو 1990ء میں اپنے سسر کو قتل کرنے کے جرم میں یہ سزا سنائی گئی تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق سزائے موت سے قبل سَیلی نے ملکی سپریم کورٹ کی طرف سے اپنی سزا پر عملدرآمد کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرنے کی کوشش بھی کی جو کامیاب نہ ہو سکی۔ جارجیا میں اس وقت 58 ایسے قیدی موجود ہیں، جنہیں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔