ٹرمپ کو جوہری معاہدہ کبھی بھی ختم نہیں کرنے دیں گے،ایران

12:49 PM, 7 Dec, 2016

تہران :ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کو ختم کرنے نہیں دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے تنبیہ کی کہ ایران پر امریکی پابندیوں میں کسی قسم کی توسیع پر سخت ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔

صدر روحانی کا کہنا تھا کہ امریکہ ہمارا دشمن ہے۔ وہ ہم پر جتنا زیادہ ہو سکتا ہے دباو ڈالنا چاہتے ہیں۔ صدر روحانی نے اپنی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہیں لیا تاہم انھوں نے انھیں کوئی آدمی، جو امریکہ میں منتخب ہوا ہے کہہ کر مخاطب کیا۔صدر روحانی کا کہنا تھاکہ ان کے جو بھی مقاصد ہیں، وہ بعد میں سامنے آجائیں گے۔
وہ شاید جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ وہ شاید معاہدے کو ختم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ آپ کا کیا خیال ہے ہم ایسا کرنے دیں گے؟ کیا ہماری قوم ایسا ہونے دے گی؟
صدر حسن روحانی نے خبردار کیا کہ اگر صدر براک اوباما ایران پر امریکہ کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں میں دس سال توسیع کا قانون منظور کرتے ہیں تو ایران اس پر ردعمل کا اظہار کرے گا۔

مزیدخبریں