سپریم کورٹ سے عمران اور شیخ رشید کی جھوٹ کی سیاست کا جنازہ نکلے گا،عابد شیر علی

11:52 AM, 7 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے عمران خان اور شیخ رشید کی جھوٹ کی سیاست کا جنازہ نکلے گا ، عدالت سمجھے گی کہ اگر کیس میں کوئی جان نہیں تو وہ اس کیس کو اسی سماعت میں خارج کر دے گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے شروع کی گئی یہ جنگ جھوٹ اور سچ کی ہے ،جو سچ بولے گا وہ کامیاب ہوگا اور جو جھوٹ بولے گا اس کی جھوٹی سیاست کا سپریم کورٹ میں جنازہ نکلے گا ۔ عابد شیر علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جھوٹ پوری قوم نے دیکھ لیا اور بہت جلد لال حویلی والے شیخ رشید کی جھوٹی سیاست کا پول بھی کھل جائے گا۔

مزیدخبریں